دی ہیگ:(مشرق نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر بہترین و انتہائی متاثر کن شخصیت قرار دےدیا۔
دی ہیگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا پاکستان ،بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے حامل ممالک ہیں،جنگ کو رکوایا،موجودہ دور کی بڑی کامیابی پاکستان ،بھارت جنگ رکوانا ہے، دونوں ممالک کو فون کر کے کہا تھا جنگ ختم کرو ورنہ امریکہ آپ کےساتھ تجارت نہیں کرےگا۔
ٹرمپ نے کہا پاکستان کے فیلڈ مارشل سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی، عاصم منیر بہترین و انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں،کوشش ہے اپنی زندگی میں امن معاہدے کروں،اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو میں بھی میں نے جنگ بند کرائی۔
ٹرمپ نے عاصم منیر کوپھر بہترین و متاثر کن شخصیت قرار دےدیا

















