پاک بھارت وزرائے دفاع میں بالمشافہ ملاقات کا امکان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جنگ بندی کے بعد پاک بھارت وزرائے دفاع کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات کا امکان ہے،ترک میڈیا کے مطابق ملاقات چین میں ہونےوالے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران ہو سکتی ہے،پاکستانی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں شریک ہوگا ،بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی وفد کے ہمراہ ایس سی او اجلاس میں آئیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی راج ناتھ سنگھ سے کوئی ملاقات طے نہیں ۔

















