ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے وفاقی اخراجات میں ماضی کی نسبت 2 فیصد کمی کی گئی، معیشت درست سمت گامزن ہے، رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی 8.8 فیصد تھی ،30 جون تک 10.4 فیصد ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاایف بی آر میں اصلاحات کامقصد شفافیت لانا، ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ ہے،ماضی میں وزیراعظم اسمبلی آنے کےلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے،وفاقی پی ایس ڈی پی ایک ٹریلین روپے ہے۔