ڈائریکٹر جنرل بوظہبی فنڈ برائے ترقی کیلئے ہلال قائداعظم اعزاز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل سیف السویدی کو اعلیٰ سول اعزاز ہلال قائداعظم سے نوازدیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل سیف السویدی کو اعزاز حکومت کی جانب سے پاکستان ،متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اعزاز صدر کی جانب سے سیف السویدی کو باضابطہ طور پر پیش کیا،بیان میں کہا گیا سیف السویدی کی قیادت میں ابوظہبی فنڈ نے پاکستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری ،تعاون فراہم کیا، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، ترقیاتی شراکت داری کو مزید استحکام ملا۔