پی آئی اے کا خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن بحال


کراچی،ابوظہبی،دوحہ،منامہ: (بیورورپورٹ،مشرق نیوز) ایران ،اسرائیل جنگ بندی کے بعدپی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا،حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہامنسوخی سے ہونےوالی زحمت کےلئے معذرت خواہ ہیں مگر مسافروں کی حفاظت تمام امور پر مقدم ہے،علاوہ ازیں آپریشن بحال ہونے کے بعد متعدد پروازیں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں،8منسوخ کرنا پڑیں۔

دوسری جانب حالات معمول پر آنے کے بعد یو اے ای، قطر، کویت اور بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دیں۔