حملے کی پیشگی اطلاع، ایران افزودہ یورینیم ذخائر منتقل کرنے میں کامیاب

تہران:(مشرق نیوز)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے حملے کی پیشگی اطلاع کے باعث ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔

سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاواشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا امریکہ صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا،اطلاع دینے کا مقصد امریکہ ایران کےساتھ مکمل اور بھرپور جنگ نہیں چاہتا۔