قلات ،صوابی،ڈی آئی خان:(نمائندہ مشرق) قلات،صوابی،دھماکہ ،فائرنگ،2اہلکاروں سمیت 4شہید،ڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کا حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
دھماکہ بلوچستان کے ضلع قلات میں ہوا،2 افراد جاں بحق، 4 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو اور لیویز اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کر دیں،
ادھرصوابی تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہو گئے،شہید ہونےوالے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،دونوں پولیس اہلکار ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے،اہلکاروں میں زاہد اور جمال الدین شامل ہیں۔
علاوہ ازیں فتنہ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ،2 زخمی ہو گئے،ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشت گرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ،پولیس پارٹی محفوظ رہی۔
قلات،صوابی،ڈی آئی خان،دھماکہ ،فائرنگ،4شہید،دہشتگرد ہلاک

















