کوالالمپور (مشرق نیوز) نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آوٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پینلٹی شوٹ آوٹ پر ہراکر فتح اپنے نام کی تھی۔قبل ازیں گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دی تھی۔
نیشنز ہاکی کپ فائنل، پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا


















