بجٹ ترامیم پر تحفظات دور کرنے کےلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم

اسلام آباد:( بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ ترامیم پر تحفظات دور کرنے کےلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی،وزیر قانون، اقتصادی امور اور چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہیں۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہاوزیر خزانہ اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی ترامیم کا ازسرنو جائزہ لیکر جلد سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی،ٹیکس فراڈ پر تفتیش ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت ہوگی، مجوزہ ترامیم گرفتاری کے اختیارات کو محدود اور شفاف بناتی ہیں، گرفتاری اب صرف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی منظوری کے بعد ممکن ہوگی۔