کوالالمپور ،اسلام آباد:(ایم این پی،بیورورپورٹ)ہاکی میں بھی سبز ہلالی پرچم سربلند،قومی ٹیم نے نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
کوالالمپور میں نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول سکور کرکے پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل کی،تیسرے کوارٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی ، 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول سکور کیا۔
تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے گول سکور کرکے پاکستان کی برتری 2-3 کردی تاہم چوتھے کوارٹر کے اختتام لمحات میں فرانس کی جانب سے شارلٹ وکٹر نے گول داغ کر ایک مرتبہ پھر میچ 3-3 سے برابر کردیا،مقرر ہ وقت ختم ہونے پر میچ پینلٹی شوٹ پر چلا گیا،گرین شرٹس نے پینلٹی شوٹ آو¿ٹ میں فرانس کو3-2سے پچھا ڑ دیا،گول کیپر منیب الرحمن نے لیوک ووڈ وکٹر، ٹینیوز ایٹینی اور ایسمینجوڈ زیویئر کی شوٹ آوٹ روک کر فتح کو یقینی بنایا، پاکستان کی جانب سے افراز، شاہد حنان ،رانا وحید نے پینلٹی شوٹ آوٹ پر گول کیے۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ودیگر نے فرانس کےخلاف فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاقومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے،دعا ہے ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے، امید ہے جلد ہی ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















