دہشتگرد بلوچستان کےساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،ڈی جی ISPR

کراچی:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کےساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ،یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ ، طالبات نے پرجوش استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک فوج کی حکمت عملی ،قربانیوں سے آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی سٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کےلئے زمین بوس کر دیا،کوئی شک نہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کے عوام پاکستان کےساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہےں،فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کےساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

جناح ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ ، طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ،طالبات نے کہا پاک فوج سے ہیں اور پاک فوج عوام سے ہیں،عوام ،فوج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اوررہے گا۔