دبئی (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027، 2029 اور 2031 فائنل کی میزبانی کی درخواست کی گئی تھی، جس کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تینوں فائنلز انگلینڈ میں ہی منعقد ہوں گے۔
ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی آئی سی سی کو اگلے تینوں فائنلز کی میزبانی کے منصوبے سے آگاہ کردیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلے دو فائنلز کی میزبانی بھی انگلینڈ نے کی تھی، نیوزی لینڈ نے 2021 میں بھارت کیخلاف افتتاحی ٹائٹل جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا نے 2023 میں اوول میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2025 کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جارہا ہے، جہاں افریقی ٹیم تیسرا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کی میزبانی انگلینڈ کے پاس ہے لیکن تینوں بار انگلش ٹیم اپنے ہوم گراو¿نڈ پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی میزبانی، آئی سی سی کا بھارت کو صاف انکار

















