تاریخ تبدیل،پنجاب کا بجٹ16جون کو پیش ہوگا،مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)تاریخ تبدیل،پنجاب کا بجٹ16جون کو پیش ہوگا،ترقیاتی سکیموں کامسودہ تیارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بھی صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑے حجم کا سر پلس بجٹ ہوگا ،نئے ٹیکسز عائد نہ کرنے کی تجویز دےدی گئی،مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طور پر 1076ارب مقامی فنڈنگ ،124ارب 30کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل کیے جائیں گے۔

ترقیاتی بجٹ میںمجموعی طور پر 2750ترقیاتی سکیمیں شامل ہوں گی ، پنجاب بھر میں صاف پانی اور سینیٹیشن کی متعدد سکیمیں لائی جائیں گی ، دیہی علاقوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی تجویز کردیا گیا۔

ادھر وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا تیاری جاری ہے، کچھ وقت لگے گا، بجٹ ٹیکس فری ہوگا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا،عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔