سینیٹر اورنگزیب کا وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کادفاع
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سینیٹر اورنگزیب نے وزراءکی تنخواہوں میں اضافے کادفاع کرتے ہوئے کہاہے وزرا کی تنخواہوں میں آخری مرتبہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا۔
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اورنگزیب سے سوال کیا گیا چیئرمین سینٹ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیںاڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں۔
سینیٹر اورنگزیب نے جواب دیادیکھیں وزرا ، وزرائے مملکت، پارلیمنٹرینز کی تنخواہیں آخری مرتبہ کب بڑھی تھیں،کابینہ کے وزرا کی تنخواہوں میں آخری مرتبہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزرا کی بھی بڑھنی چاہیے،ہر سال تنخواہ بڑھتی رہتی تو ایک دم بڑھنے والی بات نہ ہوتی، ضرور دیکھ لیں وزرا اور پارلیمنٹرینز کی سیلری کو کب ایڈجسٹ کیا گیا ۔

















