بجٹ کے مثبت اثرات،سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

کراچی:(بیورورپورٹ)بجٹ کے مثبت اثرات،سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

وفاقی بجٹ کے اگلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،سرمایہ کار پراعتماد دکھائی دئیے،آغاز پر 100 انڈیکس میں 1571 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 123596 پر جاپہنچا،مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس اضافے سے 124126 پر پہنچ گیا،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2328 پوائنٹس اضافے سے 124352 کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔