بجلی بم تیار،صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی بم تیار،نئے مالی سال کے بجٹ میں صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی بلوں پر عائد سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ زیر غور ہے،ترمیم کے تحت حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی۔

بجلی صارفین سے فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک سرچارج وصول کرنے کی تجویز دےدی گئی،ترمیم کے بعد حکومت بجٹ یا دیگر مالی حالات کے مطابق بجلی بلوں میں اضافی سرچارج عائد کر سکے گی، عام صارفین پر مہنگائی کا نیا دباو پڑنے کا امکان ہے۔