وزیراعظم شہباز ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ:(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کیا،پاکستانی وفد کےلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا،وزیراعظم ،آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر شکر ادا کیا۔

ملکی ترقی و خوشحالی ،امت مسلمہ کے اتحاد،کشمیری و فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاتارڑ بھی ہمراہ تھے۔