اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیلاروس نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈرمیجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،پاک فضائیہ کے چیف و دیگر حکام سے ملاقات میں دفاعی تعاون ،فضائی طاقت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
بیلاروس نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور جنگی تجربات سے سیکھنے کےلئے پاک فضائیہ سے تعاون کا خواہاں ہے ،اعلیٰ سطح پر تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر بھی اتفاق کیا گیا ،بیلاروس نے چیف آف دی ایئر سٹاف کو دفاعی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی،آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات میں بیلاروس پاکستان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا عندیہ دیا گیا ،دونوں فریقوں نے متعلقہ فضائی افواج کے درمیان قریبی و مسلسل مصروفیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دریں اثنا پاکستان،بیلاروس نے دفاعی تعلقات کی بڑھتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا، جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ایم علی (ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی،ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے اہم امور پر تبادلہ خیال،دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ،دورہ کرنےوالے وفد نے اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کےلئے آمادگی کا اظہار ،اسلام آباد ،منسک کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا،فضائی روٹ کھولنے کا مقصد عوام کے رابطوں، سفارتی روابط کو مضبوط بنانا اور دو طرفہ تجارت و اقتصادی مواقع کو فروغ دینا ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















