آئندہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دےدی گئی،آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کےلئے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میںاے پی سی سی نے بجٹ 26-2025 کےلئے اہم معاشی اہداف کی منظوری دی، آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر1000 ارب خرچ کرنے کا پلان ہے، صوبے 609 ارب زیادہ خرچ کریں گے،وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کےلئے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی، چاروں صوبے بھی 802 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیں گے،پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں پر 1190 ارب خرچ کرے گی، اگلے سال سندھ حکومت نے 887 ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا، خیبرپختونخوا کی جانب سے 440 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے جبکہ بلوچستان حکومت اگلے سال ترقیاتی منصوبوں پر 280 ارب خرچ کرے گی،دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1000 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزارتوں کو آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 662 ارب ملیں گے، این ایچ اے کو آئندہ مالی سال 228 ارب ملیں گے جبکہ پاور ڈویژن کو آئندہ مالی سال 104 ارب دیئے جائیں گے،واٹر ریسورسز ڈویژن کو آئندہ مالی سال 140 ارب دیئے جائیں گے، سپارکو کو 24 ارب ، کیبنٹ ڈویژن کو 50 ارب 33 کروڑ ملیں گے، صوبوں اور سپیشل ایریاز کیلئے 245 ارب مختص کیے گئے ہیں، صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 93 ارب 44 کروڑ خرچ کیے جائیں گے،ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے ،انضمام شدہ اضلاع کیلئے 70 ارب سے زائد مختص کیے جانے کی تجویز ہے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 82 ارب مختص کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 19 ارب، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 11 ارب مختص کیے گئے ہیں،ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 42 ارب ، ریلوے ڈویژن کو 24 ارب ، پلاننگ ڈویلپمنٹ کو 12 ارب ملیں گے، نیشنل ہیلتھ کو 12 ارب ترقیاتی فنڈز کی مد میں ملیں گے جبکہ وزارت داخلہ کو 10 ارب 90 کروڑ، وزارت اطلاعات کو 4 ارب 33 کروڑ ملیں گے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ چند سالوں کے معاشی چیلنجز کے باعث قومی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ترقیاتی فنڈز میں وسعت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ عوام صحت، تعلیم، پانی، بجلی اور انفراسٹرکچر میں بہتری کی توقع منتخب حکومتوں سے رکھتے ہیں،اس وقت وفاقی بجٹ کا نصف سے زائد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے اور موجودہ وسائل میں ترقیاتی بجٹ کو مینج کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، رواں مالی سال کےلئے ترقیاتی بجٹ 1000 ارب مقرر کیا گیا ہے، جس میں تمام وزارتوں کے منصوبے شامل کرنا ممکن نہیں تھا، ترقیاتی بجٹ میں کمی شرح نمو، عوامی مسائل کے حل اور معاشی اہداف کے حصول کےلئے چیلنج کی صورت میں سامنے آئی ، ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ کے پھیلاو¿ کےلئے قومی سطح پر مربوط مہم کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر نے کہا 118 سے زائد کم ترجیحی یا غیر فعال منصوبے بند کیے جا چکے ہیں جبکہ محدود فنڈز میں صرف اہم قومی منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، پی ایس ڈی پی میں غیر ملکی فنڈنگ والے منصوبے بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، دیا میر بھاشا ڈیم، سکھرحیدرآباد موٹر وے، چمن روڈ، قراقرم ہائی وے (فیز ٹو) جیسے بڑے منصوبے قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی بروقت تکمیل پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ناگزیر ہے،اڑان پاکستان پروگرام کے تحت تمام صوبوں میں ورکشاپس کا انعقاد کر کے قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہمیں احساس ہے وقت کےساتھ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا ہوگا ، 2018 میں نئے منصوبے شروع کرنے کے بارے میں سوچتے تھے، آج جاری منصوبوں کو محدود کرنے کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنے پڑے، قومی ترقی میں سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی، اگر کوئی منصوبہ شامل نہ ہو سکا تو پیشگی معذرت۔
















