خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں:بلاول بھٹو

نیویارک (بیورو رپورٹ) سفارتی وفد کے سربراہ اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے، پاکستان پڑوسی ممالک کےساتھ امن چاہتا ہے مگر خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں،اقوام متحدہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مستقل مندوبین سے نیویارک میں ملاقات کرنے سے پہلے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان برابری کی بنیاد پرامن چاہتا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بغیر ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرکے جنگ مسلط کرنیوالے بھارت کوبے نقاب کرنے سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا عالمی رہنماو¿ں کو آگاہ کریں گے بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کرکے اور پاکستان کےخلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے پاکستان کےخلاف نیا محاذ کھولا ،بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر غیرقانونی انداز سے معطل کیے جانے پر سفارتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا پاکستان ہر صورت سندھ دریا کو بھارت کے چنگل سے بچائے گا ، عالمی برادری پر باور کرایا جائے گا پاکستانی عوام دہشتگردی کےخلاف ہیں اوراس کی ایک وجہ یہ بھی ہے پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے پہلگام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے لیکن اگر بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار کے طورپر استعمال کرے اور اپنے ہی ملک کے شہریوں پر ظلم ڈھائے تو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے،مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھارہی ہے، کشمیریوں سے حق خود ارادیت سلب کیا ہوا ہے، ساتھ ہی بھارت اپنے ہمسایہ ملک کے مسلمانوں کو بھی دہشتگردی کے سیاسی ہتھیار سے نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان امن کا پیغام لےکر اقوام متحدہ آیا ہے، پاکستانی قوم امن چاہتی ہے مگرانہوں نے دوٹوک انداز میں واضح کیا یہ امن عزت اور برابری کےساتھ ہونا چاہیے،پاکستانی وفد میں بلاول بھٹو کےساتھ وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک،شیری رحمن، حنا ربانی کھر، انجینئر خرم دستگیرخان، سینیٹر سید فیصل علی سبزواری اور سینیٹر انجم بٹ شامل ہیں۔