لاہور اور پیرس کے درمیان پی آئی اے پروازوں پر 15 فیصد رعایت

لاہور:(خبر نگار)پی آئی اے نے لاہور اور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کی ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی، بکنگ 9 جون تک ہوگی، رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون سے 2 جولائی تک کیا سکتا ہے۔