اسلام آباد :(بیورورپورٹ)افغانستان نے بھی پاکستان میں اپنے ناظم الامور کو سفیرکادرجہ دےدیا۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ،اقدام دونوں برادر ممالک میں تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر پیشرفت تجارتی، سکیورٹی اور مہاجرین جیسے اہم معاملات پر براہ راست بات چیت کے دروازے کھولنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
افغانستان نے بھی پاکستان میںناظم الامور کو سفیرکادرجہ دےدیا


















