ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا


سیﺅل،اسلام آباد،لاہور: (سپورٹس رپورٹر،بیورورپورٹ،ایم این پی)سبز ہلالی پرچم سربلند، ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

جنوبی کوریا میں ہونےوالی چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے 86.40 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،پہلی تھرو 75.64، دوسری 76.80 ،تیسری 85.57 میٹر رہی ،بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی ، جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، پاکستان کے یاسر سلطان کی پہلی تھرو 70.53 میٹر ،دوسری 75.39 ،تیسری 75.50 میٹر رہی۔

گولڈ میڈل جیتنے پر قومی ایتھلیٹ کے آبائی گاوں میں جشن کا سماں رہا،ڈھول کی تھاپ پر رقص،مٹھائی تقسیم کی گئی،دوسری جانب شاندار کامیابی پر ملک بھر سے مبارکبادوں کاتانتا بندھ گیا۔

صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،وزرائے اعلیٰ ودیگر سیاسی رہنماﺅںنے کہاشاباش ارشد ندیم شاباش! آپ پر ناز ہے،ارشد ندیم نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا،پوری قوم کو شاندار کارکردگی پر فخر ہے،ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی سے سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی، ارشد ندیم کی محنت،کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے قابل تقلید مثال ہے،پاکستان کےلئے ہر میدان سے خوشیوں و خوشخبریوں کی ہوا چل پڑی ، ارشد ندیم کے نیزے کےساتھ قوم کی دعائیں اور امیدیں بلند ہوئیں،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل کےساتھ قوم کے دل ،تاریخ بھی جیتی۔