پاکستان،امریکہ میں باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان،امریکہ میں باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز،دونوں ممالک نے چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت پر اتفاق کرلیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ،دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نکتہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کرلیا ،مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔