منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے،حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس یحییٰ آفریدی کی سفر حج پر روانگی ،منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے،حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسروں اور سینئر وکلا نے شرکت کی،منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے،6 سے 10 جون تک جسٹس منصورعلی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔