اسلام آباد،دوشنبے:(بیورورپورٹ ،مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشئرز کے تحفظ کو پاکستان کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان میں پانی کا دارومدار گلیشئرز پر ہے، ماحولیاتی تبدیلیو ں کے اثرات کی وجہ سے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ کرے گا نہ ہی بھارت کو ریڈ لائن کراس کرنے دےگا،غزہ میں مہلک ہتھیاروں کا استعمال انسانیت پر کاری ضرب ویسے ہی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا دنیا کیلئے لمحہ فکر یہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے گلیشئرز کے تحفظ و چیلنجز پر جامع گفتگو پر تاجک صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہابھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کےلئے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دےگا، بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہادنیا میں جہاں غزہ میں روایتی ہتھیاروں کے استعمال نے گہرے زخم چھوڑے وہیں پانی کے بطور ہتھیار استعمال کی صورت میں نئی تشویشناک پستی کا سامنا ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے انتہائی متاثر 10ملکوں میں شامل ہے ،پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج نصف فیصد سے بھی کم ہے۔
شہبازشریف نے کہاموسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا ،فصلیں ،انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا،ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے،آئیں ملکر گلیشئرز ،دریاو¿ں کا تحفظ کریں،بڑے ملک دیگرممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















