اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی سیکرٹری خزانہ امدادبوسال نے کہاہے تاریخ میں کوئی ردوبدل نہیں،بجٹ 10جون کو ہی پیش ہوگا،عید الاضحی کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا۔
امداد بوسال نے کہا قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، اے پی سی سی اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔
ادھر ذرائع کے مطابق عید کے تیسرے دن قومی اقتصادی کونسل اور اکنامک سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے، ایک ہی دن این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا،این ای سی اجلاس میں چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
بجٹ 10جون کو ہی پیش ہوگا:وفاقی سیکرٹری خزانہ
















