محسن نقوی کی بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات

لاہور (مشرق نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سینیٹر محسن نقوی نے بنگلہ دیش سے میچ دیکھنے کیلئے آئے وفد سے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہوئے پاکستان اور بنگلا دیش کے پہلے 20 میچ میں بنگلہ دیش سے آئے وفد کو محسن نقوی نے خوش آمدید کہا۔وفد میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز کے ہیڈ نظم العابدین، ایڈوائزر میجر امروز اور دیگر شامل تھے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ بنگلہ دیشی بھائیوں کی لاہور آمد پر دلی مسرت ہوئی ہے، امید ہے کہ آپ میچز کے ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھرپور محظوظ ہوں گے۔