پاک پتن، صدر بازار میں جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے:کمشنر ساہیوال


ساہیوال:(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا صبح سویرے شہر کا دورہ، شہر بھر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید اظہار برہمی،صبح 7 بجے تک صفائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

شعیب اقبال سید نے صبح سویرے شہر کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا،کمشنر نے سڑکوں کے کنارے کنٹینرز میں کوڑے کے ڈھیروں پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تمام سپروائزرز فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا کمپنی کی اولین ذمہ داری ہے،شعیب اقبال سید نے ریلوے روڈ بس اڈے کی صفائی کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا انتظار گاہوں میں بیٹھنے اور باتھ رومز کی صفائی کے مناسب اقدامات کیے جائیں، بس سٹینڈز پر پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے۔

کمشنر ڈویژن نے کہا صفائی کےلئے خصوصی سکواڈ بنایا جائے، پاک پتن بازار، صدر بازار میں جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور تجاوزات کےخلاف جاری مہم کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے،کمشنر نے ہدایت کی کوئی ریڑھی مختص پوائنٹ کے علاوہ بازاروں میں کھڑی نظر نہ آئے۔