اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت 6ہفتوں میںلاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا مسنگ پرسن پران کیمرا بریفنگ دینے کےلئے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکہ رپورٹ پیش کریں،کیس ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کے شوہر عبداللہ عمر 2015سے لاپتہ ہیں،10سال گزرنے کے باوجود مسنگ پرسن کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا،عدالت نے کہا موجودہ حالات میں مسنگ پرسن کی فیملی کےلئے ضروریات زندگی کو پورا کرنا نہایت مشکل ہے، چیئرمین تعینات ہونے کے بعد 2 ہفتوں میں متاثرہ فیملی کو سپورٹ پیکیج کا فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
حکومت 6ہفتوں میںلاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

















