لاہور قلندرز نے تیسری بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور: ( ) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل معرکے میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹرافی کو اپنے نام کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملنے والا 202 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کوشال پریرا 62 رنز اور سکندر رضا 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عامر، فہیم اشرف، ابرار اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ لی۔