معرکہ حق میں تاریخی فتح،پی ایس ایل10کافائنل پاک بحریہ کے نام
لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پی ایس ایل10کافائنل نیوی کے نام،معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو بھی جاری کر دی ،سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا بحریہ آئندہ بھی دشمن کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کردی۔
بحریہ کے سربراہ نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نیوی کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے، پاکستان نیوی نے سمندر میں دشمن کی ہر ممکن یلغار کو مکمل تیاری و مستحکم دفاعی پوزیشن کے ذریعے ناکام بنایا، آپریشن بنیان مرصوص عکاس ہے پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کےلئے ہر لمحہ تیار ہے۔


















