اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پر عالمی خاموشی سے امن کو خطرہ لاحق ہوگیا، پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید اور مستند شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آ رہے ہیں۔
شواہد میںبھارتی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردکارروائیوں کی حقیقت واضح ہوتی ہے،پاکستان و دیگر متاثرہ ممالک کی جانب سے بارہا بین الاقوامی سطح پر بھارتی مداخلت و تخریبی کردار کے شواہد پیش کیے جا چکے،بلوچستان میں 2دہائیوں کے دوران جاری بھارتی خفیہ دہشت گردی کی مہم عالمی امن کےلئے شدید خطرہ ہے۔
2009 میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی دو طرفہ بات چیت کے دوران پاکستان نے پہلی بار باضابطہ طور پر بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھایا، 2010 میں وکی لیکس کے انکشافات سے بھی تصدیق ہوئی بین الاقوامی مبصرین پاکستان میں بھارتی خفیہ سرگرمیوں، خاص طور پر بلوچستان میں بدامنی کی کارروائیوں سے بخوبی آگاہ تھے،2015 میں پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مشتمل جامع ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کو پیش کیا، بھارتی انٹیلی جنس اداروں کے کردار کو بے نقاب کیا گیا۔
2016 میں بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے شواہد کو عملی شکل دی، کلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری خاص طور پر بلوچستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا،پاکستان نے 2019اور پھر 2023 میں اقوام متحدہ کو مزید ڈوزیئرز فراہم کیے ،سرفراز بنگل زئی اور گلزار امام شمبے کے اعترافی بیانات شامل تھے،دونوںنے بھارتی انٹیلی جنس اہلکاروں سے تربیت و ہدایات لینے کا اعتراف کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ بریفنگ میں بھی بھارتی فوجی افسروں کے پاکستان میں دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے گئے،دفاعی ماہرین نے کہااب وقت آ گیاعالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی پر سنجیدگی سے نوٹس لے اور عملی اقدامات کرے۔
بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پر عالمی خاموشی امن کیلئے خطرہ

















