شدید طوفان،نجی ائیر لائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی


لاہور:(خبر نگار)شدید طوفان کے باعث نجی ائیر لائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں،نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا،اسلام آباد سے لاہور پہنچنے والی پرواز پی کے 6385 کو بھی کراچی منتقل کیا گیا۔