عوام کو ریلیف کےلئے متبادل پلان آئی ایم ایف کےساتھ شیئر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ پر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل،حکومت نے عوام کو ریلیف کےلئے متبادل پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا۔

سپر ٹیکس میں کمی، رئیل سٹیٹ اور تنخواہ دار طبقے سمیت مختلف شعبوں کو ریلیف دینے کی تجویز کے تحت متبادل ذرائع سے ریونیو اکٹھا کرنے کا پلان شیئر کیا گیافی الحال کسی ریلیف پر اتفاق نہیں ہو سکا ۔

آئی ایم ایف نے صوبائی اخراجات کم کرنے، آمدن بڑھانے اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کےلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا،ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی پابند ہے اور تمام فیصلے باہمی رضامندی سے کیے جائیں گے۔