کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سول و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے قومی اتحاد کےساتھ اب بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف حتمی جنگ لڑی جائے گی۔
وزیراعظم ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا ،خضدار دھماکے میں زخمی ہونےوالے سکول کے بچوں کی عیادت کی ۔
وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاوزیر اعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
شہبازشریف نے کہا سکول جانے والے بچوں پر حملہ انتہائی شرمناک ہے، بھارت نے شکست کے بعد بزدلانہ حملہ کرایا ،عالمی برادری سکول بچوں پر کئے جانےوالے بزدلانہ حملے کا نوٹس لے،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کےلئے افواج پاکستان، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ کھڑی ہے،بزدلانہ حملوں سے بلوچوں ، پٹھانوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے،وزیراعظم اور فیلڈمارشل کو بریفنگ میں بتایا گیا فتنہ الہندوستان نے بزدلانہ دہشتگرد حملہ کیا۔
وزیراعظم ،اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ ، رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی سرپرستی میں کام کرنےوالے دہشتگرد گروہوں کی سفاکانہ کارروائی سے نہ صرف دہشتگردی کی اصل تصویر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوئی بلکہ حملہ اخلاقی اقدار ، انسانیت کےخلاف کھلی بغاوت ہے ایسے گروہ جو نسلی بنیادوں کا جھوٹا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی کر رہے ہیں نہ صرف بھارت کے ریاستی مقاصد کے آلہ کار ہیں بلکہ بلوچ ، پشتون عوام کی روایتی غیرت، امن پسندی اور اقدار کی بھی توہین کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا عالمی برادری بچوں کو نشانہ بنانے جیسے غیر انسانی فعل کی شدید مذمت کرے اور بھارت کی جانب سے دہشتگردی کو بطور خارجہ پالیسی استعمال کرنے کے رجحان کا نوٹس لے،سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے ادارے بربریت میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،پوری قوم اپنی مسلح افواج ،اداروں کےساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں متحد ہے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے زور دیاجیسے قوم نے حالیہ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں جرات و یکجہتی کا مظاہرہ کیا اسی جذبے سے بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کےخلاف حتمی و فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















