بھارتی الزام مسترد، گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے،پاکستان
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد ،پاکستان نے واضح کیاہے گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا دعویٰ بے بنیاد ہے پاکستان کی جانب سے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ،تمام عبادت گاہیں قابل احترام ہیں، بھارت نے خود ہی نشانہ بنایا، 6 ،7 مئی کی درمیانی رات پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دفتر خارجہ نے کہابھارتی الزامات ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے،پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، راہداری کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزہ فری رسائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

















