اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی پیر کوبیجنگ روانگی،پاک چین افغان وزرائے خارجہ میں مذاکرات ہوں گے۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد چین کا دورہ کرےگا،ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کےساتھ مشاورت کرنا ہے،وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے ،علاقائی امن و استحکام پربات چیت ہوگی۔
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین ، افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے، مذاکرات میں باہمی تجارت کے فروغ، سکیورٹی تعاون ،پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
بیجنگ میں پاک چین افغان وزرائے خارجہ میں مذاکرات طے

















