عافیہ کیس تحریک بن چکا، پٹیشن ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور ،عدالت نے فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق کو ایک ہفتے میں ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا حکومت کیوں درخواست کو نمٹانا چاہتی ہے، حکومت کا کیا فائدہ ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کیس میں جس حد جو کچھ کر سکتے تھے کر چکے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا لمبی جہدوجہد والا کام ہے، عافیہ صدیقی کیس اب تحریک بن چکا، پٹیشن ختم کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوگا،عدالتی حکم کی وجہ سے فوزیہ صدیقی کو امریکہ کا ویزا ملا،سزا معافی پٹیشن میں وزیر اعظم نے خط لکھا، عدالتی مداخلت کے بعد ہی فوزیہ صدیقی کی بہن سے ملاقات ممکن ہو سکی، عدالتی حکم پر پاکستانی وفد امریکہ گیا اور عافیہ صدیقی سے ملاقات بھی ہوئی،بعدازاں کیس کی سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔
















