وزیراعظم کا تاریخی اقدام، درآمدی ٹیرف میں نمایاں کمی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم کابرآمدات ،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تاریخی اقدام، درآمدی ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری دےدی ،فیصلہ شہبازشریف کی زیر صدار ت ہونےوالے نیشنل ٹیرف پالیسی اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر اعظم نےعزم کا اعادہ کیا حکومت مضبوط معیشت کے حصول، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے دیرپا و مکمل خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، ملکی و غیر ملکی ماہرین معیشت سے سیر حاصل مشاورت کے بعد بنیادی اصلاحات کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دےدیا۔

اجلاس میں شہبازشریف نے اضافی کسٹمز و ریگولیٹری ڈیوٹی کو اگلے 4 سے 5سال میں مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی اور کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کے حق میں فیصلہ کیا فی الحال بعض اشیا پر شرح 100 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، کسٹمز ڈیوٹی کی شرحوں (سلیبز) کو 4تک محدود کر دیا گیا،درآمدات پر قانونی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی ،مختلف صنعتوں کو برابر کے مواقع میسر آ سکیں گے۔

وزیراعظم کے اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ،فیصلہ برآمدات پر مبنی ترقی کو ممکن بنائے گا، بیروزگاری ،مہنگائی کی شرح پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، معیشت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کھلے گی ، ملکی صنعتوں کو خام مال، درمیانی اشیا اور سرمایہ جاتی سامان باآسانی ،سستے داموں دستیاب ہوگا،مسابقت میں اضافے کی وجہ سے مقامی صنعتیں زیادہ موثر اور مسابقتی بنیں گی،مہنگائی و کرنسی کی قدر میں کمی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

شہبازشریف نے تجویز کے تمام پہلووں کا بغور جائزہ لیا، ٹیرف میں کمی نہ صرف جاری کھاتے کے خسارے کو مستحکم کرے گی بلکہ کسٹمز ڈیوٹی سے زیادہ محصولات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی،وزیراعظم نے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہامعاشی بہتری ترجیح ہے،مضبوط معیشت کے حصول، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے دیرپا و مکمل خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھےں گے۔