معرکہ حق میں تاریخی فتح، ملک بھر میں یوم تشکر،توپوں کی سلامی ،خصوصی دعائیں

لاہور: ( ) معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر ، وفاقی دارالحکومت 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے ، فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا۔


یوم تشکر کی نمایاں تقریب پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی، وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔