راولپنڈی :(بیورو رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی پر جواب بے رحمانہ ہوگا،جنگ کی حمایت کر کے بھارت باہمی تباہی کا نسخہ تیار کررہا ہے، ایٹمی صلاحیت رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ملکوں کو تباہ کر دیگی۔
برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے خبردار کیا بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور یقینی جواب دیا جائےگاجو بھی ملکی سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کریگاجواب بے رحمانہ ہوگا، پاکستان، بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں ،سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی اگر بھارت سمجھتا ہے وہ پاکستان کےخلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو خطے میں تباہی کا باعث ہوگا، دنیا جوہری خطرے کی وسعت کو تسلیم کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا امریکہ جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم بخوبی جان چکے ،بھارت مسئلہ کشمیر کواندرونی معاملہ قرار دےکر فوج کی بڑی تعداد میں موجودگی کےساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا، پاکستانی موقف کے مطابق بھارت کی بہت بڑی مسلح افواج کے باوجود بڑی فوجی فتح حاصل کرلی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا بھارت ناراض ہے، امریکہ بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، امریکہ کےلئے اصل امتحان یہ ہے بھارت پر کتنا دباوڈال سکتا ہے۔
ملکی سلامتی و خودمختاری کی خلاف ورزی پر جواب بے رحمانہ ہوگا:ڈی جی ISPR

















