اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی آزادی ، تقدس پر حملہ ناقابل قبول ہے،ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں درخواست گزار 5 ججز نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
جواب میں معزز ججز نے موقف اختیار کیاعدالتی عہدے عوامی خدمت کے جذبے سے قبول کیے ، مالی فوائد کی قربانی دی، انصاف کی فراہمی خدا کی امانت ہے، حساب دنیا وآخرت میں دینا ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کرنے والا جج اعتماد کا اہل نہیں ہوسکتا،ججز نے کہاذاتی فائدے نہیں، آئین کی بالادستی کےلئے عدالت آئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی آزادی ، تقدس پر حملہ ناقابل قبول ہے، ہائیکورٹ صرف چیف جسٹس کا ادارہ نہیں، تمام ججز حصہ ہیں، ججز کےلئے ضروری ہے اپنے دور میں ہونےوالے اقدامات کی ذمہ داری لیں۔
تحریری جواب میں ججز نے کہا عدالتی خود مختاری کے تحفظ کےلئے آخری راستہ اپنایا ،درخواست ہمارے نام سے ہے مگر انصاف اسلام آباد ہائیکورٹ ،عوام کےلئے مانگا گیا ،جانتے ہیں عوام، تاریخ اور رب کے سامنے جواب دہ ہونا ہے جب وقت کڑا آیاآئین، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلئے کھڑے ہوئے، عدلیہ کی آزادی ، عوامی بھلائی کےلئے آواز اٹھائی، تاریخ گواہ رہے گی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
ہائیکورٹ کی آزادی پر حملہ ناقابل قبول ہے،ججز کاسپریم کورٹ میں جواب

















