راولپنڈی:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہا ہے پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔
آصف زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت کی،بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم اپنے سپاہیوں ، شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستانیوں نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کےلئے خطرہ ہے، ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں،مودی حکومت پاکستان کےخلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے مگر پاکستان اپنی خود مختاری، قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دےگا۔
قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد اور ہوشیار ہے، صدر مملکت

















