اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی ” کرشمہ“ ہے،عالمی مالیاتی جریدہ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو’ ’معاشی کرشمہ“ قرار دےدیا۔

معروف اخبار وال سٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والے ملک نے 2سال میں معاشی کرشمہ کر دیا ، سالانہ 40 فیصد مہنگائی تقریباً صفر ،کراچی سٹاک ایکسچینج انڈیکس 3گنا ہو چکا ،2031 میں میچور ہونےوالے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی،سرمایہ کاروں نے پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو پچھتائیں گے۔

بیرن نے رپورٹ میں کہاشہباز حکومت نے ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر استحکام کے معاہدے پر دستخط کیے، 2ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم پاکستان کو جاری کی جا چکی ۔

سینڈ گلاس کیپیٹل مینجمنٹ کے سرمایہ کاری شعبے کے سربراہ جینا لوزوسکی نے تبصرہ کیا پاکستان از اے گڈسٹوری،معاشی ماہر خالد سلامی نے کہا بھارت سے تنازع پاکستان کی معاشی بحالی متاثر نہیں کرے گا، ملک کی اپنی کمزور بنیادیں مسئلہ بن سکتی ہیں۔

بیرن رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کا حالیہ استحکام 2022-23کے قریب دیوالیہ ہونے کے تجربے سے شروع ہوا،والٹن کیپیٹل مینجمنٹ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر ایلسن گراہم نے تجزیہ کیا سب کا خیال تھا سری لنکا کی طرح پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا، سٹیٹ بینک نے سود کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دی، ملک کساد بازاری میں تو چلا گیا لیکن مہنگائی پر قابو پا لیا۔

ایلسن گراہم نے کہا مجموعی قومی پیداوار کی شرح گزشتہ سال 2.5 فیصد تک واپس آئی، مالیاتی کھاتے غیرمعمولی طور پر متوازن ہیں، کرنٹ اکاونٹ مثبت ، پرائمری فسکل سرپلس موجود ہے ایسا کئی سالوں میں نہیں دیکھا،حکومت کو ٹیکس آمدن میں 50فیصد اضافہ ،بجلی کی سبسڈی کم کرنی ہے اور دیگر مشکل فیصلے لینے ہیں۔

بیرن نے کہا حالات نے شہباز شریف اور فوجی اتحادیوں کو معاشیات و زندگی کا بہترین محرک فراہم کیا ،استحکام ایک بات لیکن ترقی کچھ اور ہے۔