سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کیلئے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کیلئے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کا پلان کر رہا ہے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوبارہ شروع کرنے کیلئے فرنچائز سے میٹنگز کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کیلئے 17 سے 25 مئی کی ونڈو پر اتفاق کرلیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق


















