شہباز،زرداری ملاقات،صدر نے فوج کی بہادری کو سراہا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شہباز،زرداری ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ،بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن ”بنیان مرصوص“ کی صورت میں بھارت کو دئیے جانےوالے موثر جواب سے آگاہ کیا،نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار ،وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات موجود تھے۔

آصف زرداری نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پرمسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت ،بہادری کو سراہتے ہوئے کہاپاکستان نے ذمے دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا، افسوس بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع ، شہریوں کے تحفظ کےلئے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا،پوری پاکستانی قوم متحد ہے ،پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔