اسلام آباد(بیورورپورٹ)آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ،آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا،پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کےلئے خصوصی پیغام دیا آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،اعلامیہ میں کہا گیا آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں،آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ، وزیر اعظم شہباز شریف کو خط،پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

















