بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاوں میں جل کر راکھ ہو چکا:مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فضائیہ کو بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے،مریم نوازنے کہا بھارت کا غرور، تکبر اور جھوٹا پروپیگنڈہ فضاوں میں جل کر راکھ ہو چکا ہے،پاک فضائیہ نے دنیا پر واضح کر دیا پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی، عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، امن چاہتے ہیںمگر عزت کےساتھ،جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم ایک لشکر بنے گی،ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، ہسپتالوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رہیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،شہری دفاع کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں،بھارتی بزدلانہ حملے کا پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی، مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کا بچہ بچہ امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا،وزیراعلیٰ نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر تے ہوئے شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ کو طلب کر لیا،پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دیدیا ، مریم نوازنے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوبھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔