وزیراعظم کا سروسز چیفس کےساتھ دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز، ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کےساتھ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی، مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی گئی،قومی قیادت کو علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال، خطرات کی نئی جہتوں، روایتی فوجی چیلنجز، ہائبرڈ وار فیئر اور دہشت گردی کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا،وزیراعظم اور اعلیٰ حکام نے اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری کو سراہا اور ہر سطح پر آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کا موثر اور فوری جواب دیا جا سکے،وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور سٹریٹجک فہم کی تعریف کی، شہباز شریف نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ سکیورٹی حالات میں بروقت فیصلے لینے میں ادارے کے کردار کو سراہا،وزیراعظم نے کہا پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،پاک فوج دنیا کی سب سے پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے،قومی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا پاکستان ہر قسم کے خطرات کے خلاف اپنا دفاع یقینی بنائے گا، عوامی حمایت کے ساتھ مسلح افواج اور ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں، وہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں،مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا، ادارہ 50 سے زائد وفاقی و صوبائی محکموں اور ایجنسیوں کو مرکزی انٹیلی جنس نظام میں ضم کرتا ہے جسے نیشنل ڈیٹابیس کی مدد حاصل ہے، قومی سطح کےساتھ ساتھ نظام صوبائی سطح پر بھی مربوط ہے جس کے تحت 6 ذیلی انٹیلی جنس سینٹرز (PIFTACs) قائم کیے گئے ہیں،ان میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں تاکہ مرکز سے لے کر صوبوں تک ایک مربوط معلوماتی نیٹ ورک قائم کیا جا سکے، مربوط فریم ورک انٹیلی جنس یکجا کرنے، تجزیہ کرنے اور موثر آپریشنل ردعمل میں ہم آہنگی پیدا کرے گا،ادارہ جاتی صلاحیتوں کے مکمل استعمال سے نظام نہ صرف قومی تیاری کو مضبوط بنائے گا بلکہ وسائل کے موثر استعمال اور بروقت ردعمل کو بھی ممکن بنائے گا،وزیراعظم نے اہم قومی صلاحیت کے فعال کرنے میں شریک تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور نیفٹیک کو اجتماعی خطرات کے تجزیے اور تدارک کےلئے ایک اہم قرار دیا،وزیراعظم نے کہا دہشت گردی، غیرقانونی نیٹ ورکس اور بیرونی معاونت کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کےلئے مو¿ثر اور مربوط ادارہ جاتی نظام ناگزیر ہے، نیفٹیک مقصد کے حصول میں مرکزی کردار ادا کرے گا،دریں اثناءوزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کراچی تا چمن شاہراہ کو اعلیٰ معیار کے ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی تا چمن قومی شاہراہ (N-25) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا،شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیے، کراچی-چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن صوبہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کےلئے انتہائی ضروری ہے، بلوچستان کی ترقی کو ترجیح بناتے ہوئے پچھلے ماہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے اس بچت کو کراچی-چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن پر صرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے میں پاکستان کے تمام صوبوں نے تعاون کیا، جو وفاق کے اتحاد کی نشانی ہے، کراچی تا چمن کا سفر جو کہ 18 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد 6 سے 8 گھنٹے تک محدود ہوجائے گا؛ کراچی -چمن ایکسپریس وے سے نا صرف مسافر مستفید ہوں گے بلکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے؛ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم نے ہدایت کی ایکسپریس وے کو 2 سال کی مدت میں ہر حال میں مکمل کیا جائے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایکسپریس وے کےلئے زمین کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے متعلقہ محکموں سے تعاون کی ہدایت کی۔